Live Updates

قرآنی تعلیمات ہردور میں مشعل راہ اور راہ نجات ہیں،پروفیسر میمونہ فاروقی

معاشرے کے بگاڑ کو ختم کرنے کیلئے قرآن کے نور کو عام کرنے کی ضرورت ہے،عالمہ فوزیہ کلثوم قاری غلام شبیر سواگی کی زیرنگرانی بیس روزہ فہم قرآن وسنت کورس کی اختتامی تقریب سے مقررین کے خطابات،شرکاء میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں

منگل 5 جون 2018 20:44

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) معروف عالم دین قاری غلام شبیر سواگی کے زیرنگرانی جامعہ مسجد ابوبکر صدیق نیو ملتان میں یکم رمضان المبارک سے شروع ہونیوالی20 روزہ فہم قرآن وسنت کورس کی اختتامی تقریب بیگم قاری غلام شبیر سواگی کی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ مہمان خصوصی بیگم افضال حسین قریشی تھیں۔ بیگم غضنفر علی شاہ،بیگم مذکر احمد رانا،بیگم ملک مقبول احمد،بیگم نویداحمداوربیگم نظام الدین نے مہمانان اعزازکے طور پر شرکت کی۔

20 روزہ فہم قرآن و سنت کورس میں شریک سینکڑوں خواتین نے قرآن وسنت کے علوم سے استفادہ کیا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر میمونہ فاروقی نے کہا کہ قرآن مجید ایک آفاقی اور ہمہ جہت کتاب ہے۔قرآنی تعلیمات ہر دور میں مشعل راہ اور راہ نجات ہیں۔

(جاری ہے)

عالمہ فوزیہ کلثوم نے کہا کہ آج کے دور میں معاشرتی بگاڑ کو ختم کرنے کیلئے قرآن مجید کے نور کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمہ راحیلہ اسلم نے کہا کہ حضوراکرم ؐ کی سیرت طیبہ سے اکتساب فیض کئے بغیر قرآن وسنت کا فہم ممکن نہیں۔مدرسہ ہذا کی معلمات حافظہ انعم ملک،قاریہ شازیہ رائواورقاریہ انعم عالم کو فہم قرآن وسنت کورس کے احسن انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔فہم قرآن وسنت کورس کی اختتامی تقریب میں شریک خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں قرآن مجید کا ترجمہ کنزالایمان،دینی کتب اور اسناد تقسیم کی گئیں۔اختتامی تقریب میں علاقہ بھر کی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :