اعتکاف سنت نبوی ہے ،جس کی سعادت حاصل کرنے والے کے سابقہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں، ڈاکٹر ظفر جلالی

منگل جون 20:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفراقبال جلالی نے کہا کہ اعتکاف سنت نبوی ہے ،جس کی سعادت حاصل کرنے والے کے سابقہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں،امسال یہ سعادت حاصل کرنے والے حضرات خوش قسمت اور قابل فخر ہیں،مزید ان کا کہناتھا کہ اسلام آبادبھر میں کثیر تعدادمیں فرزندان توحید سنت اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں ،اسی طرح مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد ،جامع مسجد نورمدینہI-8/4،جامع مسجد انوار مدینہI-8/3،جامع مسجد نورمصطفی ؐجناح گارڈن ،جامع مسجد ابراہیم جناح گارڈن،جامع مسجد گلشن مصطفی 26نمبر چونگی ،جامعہ غوثیہ مظہرالاسلام لہتراڑ،جامعہ غوثیہ مظہرالاسلام بہارہ کہو،جامع مسجد الصدیق G-8/4،جامع مسجد صدیقہ قادریہD-12/4،جامع مسجد مدنیD-13،جامع مسجد انوار مدینہG-13/3،جامعہ قادریہ مظہرالاسلام G-13/4،جامع مسجد گلزار مدینہ نبی گالہ ،جامع مسجد صدیق اکبرچراہ چوک کے علاوہ مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد کی 40سے زائد برانچزمیںفرزندان توحید سعادت اعتکاف حاصل کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :