اسلام آباد پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا رروائیاں

ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سی02مسروقہ گا ڑ یا ں ، لیپ ٹا پ ، 630گر ام چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جانے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 60 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میںلا ئی گئی

منگل 5 جون 2018 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ایس ایس پی اسلا م آباد نجیب الر حمان بگو ی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ،ان احکامات روشنی میںاسلام آباد پولیس نے 08 ملزمان کو گرفتار کرلیا،اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے اے ایس آئی گلزار احمد نے ملزم امجد سے سوزوکی کیر ی رجسٹر یشن نمبر LED-1358قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر ٹمپرڈ پا ئی گئی جبکہ مزید دریا فت پر تھا نہ شاد با غ لا ہو ر کی مسروقہ پا ئی گئی ،جبکہ اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے اے ایس آئی صدیق نے محمد جہا نزیب سے سوزوکی مہر ان کا ر رجسٹر یشن نمبر CH-609قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر ٹمپرڈ اور دریا فت پر تھا نہ ریس کو رس راولپنڈی کی مسروقہ پا ئی گئی ،تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے سب انسپکٹر سلطا ن محمود نے ملزم ابراہیم کو گرفتار کرکے اس سے 630گر ام چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ نو ن پولیس کے اے ایس آئی نیاز خا ن نے ملزم حمید خا ن سے مسروقہ لیپ ٹا پ بر آمد کر لیا، تھا نہ کھنہ پولیس کے اے ایس آئی نصیر احمد نے ملزم قاسم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئی محمد عنا ئت نے ملزم محمد عثمان سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور اے ایس آئی ذوالفقار احمد نے ملزم علی عباس سے 32بور ریو الو ر بر آمد کرلیا۔

تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے اے ایس آئی محمد آ صف نے ملزم نصیر احمد سے 12بور گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 60 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، ایس ایس پی اسلام آبادنجیب الر حمان بگو ی نے کہا کہ تما م پولیس افسران جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقداما ت بر ئو ے کا رلا ئیں اور جر ائم پیشہ افراد کی گرفتار ی کو یقینی بنا تے ہو ئے شہر یو ں کی ہر ممکن مدد کر یں ۔

متعلقہ عنوان :