Live Updates

مسلم لیگ(ن) کو کلین بولڈ کر دیں گے، خالد جدون

منگل 5 جون 2018 20:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممتا ز سیا سی و سماجی راہنما اور صوبائی اسمبلی راولپنڈی کینٹ حلقہ پی پی 14سے امیدوار خالد خان جدون نے کہاکہ کر پشن ، فرسودہ نظام اور موروثی سیاست کیخلاف 22سالہ جدوجہد نے پاکستان تحریک انصاف کو ملک کی سب سے مقبول اور مضبوط جماعت بنادیا ہے حلقہ کے عوام کو صحت ، صفائی اور پینے کے صاف پانی جیسی سہولیات میسر نہیں ہیں حلقہ کے عوام نے خدمت کا موقع دیا تو مایوس نہیں کرونگا آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو سیاست سے ہمیشہ کیلئے کلین بولڈ کردینگے اپنے بیان میں خالد خان جدون نے کہاکہ 25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے عوام ملک سے چوروں لیٹروں اور ڈاکوئوں کی ضمانتیں ضبط کروادینگے پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کریگی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات