کے آئی یو کے شعبہ انو ائرمنٹل سائنسز کے زیراہتمام عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد

منگل 5 جون 2018 20:48

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے شعبہ انو ائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتما م آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں شعبہ ماحولیات سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انوائر منٹل سا ئنسز کے چیئرمین ڈاکٹرسید معظم علی نظامی کی قیادت میںآگاہی واک کا آغازشعبہ انوائر منٹل سا ئنسز سے کیا گیا اور ان کے ہمراہ یونیورسٹی کی فیکلٹی و اسٹاف کے ممبران بھی موجود تھے۔عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے نکالی جانے والی واک شعبہ بزنس مینجمنٹ ،لائبریری ،شعبہ بیالوجیکل سائنسز،میتھ ،آئی ار،میڈیاکیونیکیشن،شعبہ انگلش سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی کے سبزازارپر اختتام پزیر ہوئی۔