قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ مقابلے ، علم فہم جمال کی پہلی ، ماڈرن لنگویجز کے طالب علم باسط علی کی دوسری جبکہ شعبہ میتھس کی طالبہ افشین کریم کی تیسری پوزیشن

منگل 5 جون 2018 20:48

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ مقابلے کا اہتمام کیا گیا ، مقابلے کا اہتمام کے آئی یوکے آرٹس کلچر اینڈ ڈارمیٹیک سو سائٹی نے کیا۔ اس نعتیہ مقابلے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات نے شرکت کی،نعتیہ مقابلے میں طلبہ و طالبات نے خوب صورت انداز میں نعتیہ کلام پڑھ کر حا ضرین سے خواب داد حاصل کی اور محفل میں عقیدت کے رنگ بکھیرے ۔

نعتیہ مقابلے کے مہمان خصوصی پرووسٹ ڈاکٹر منظورعلی تھے ۔نعتیہ مقابلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ۔انہوںنے کہاکہ نعت ہماری روح کی تسکین ہے اور ایمان کا جزہے کے آئی یو کے طلبا میں بے پناہ صلاحتیں موجود ہیں ان کو صلاحتیوں کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

آج کا یہ نعتیہ مقابلہ رکھنے کا مقصد بھی طلبا ء میں چھپی صلاحیتوں کو اجا گر کرنا ہے ۔

طلباء کے مابین ہونے والے نعتیہ مقابلے میں شعبہ آئی ار کے طالب علم فہم جمال نے پہلی پوزیشن ،شعبہ ماڈرن لنگویجز کے طالب علم باسط علی نے دوسری جبکہ شعبہ میتھس کی طالبہ افشین کریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ نعتیہ مقابلے کے اختتام پر مہمان خصوصی نے پروگرام کے منتظمین اور شرکاء کے مابین سرٹیفکیٹ جبکہ پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبا ت کے درمیان شیلڈ ز تقسیم کئے ۔