چیف جسٹس کو سابق فوجی کی جانب ملکی قرض اتارنے کیلئے بھیجی گئی 5 ہزار روپے کی رقم شکریہ کے ساتھ واپس کر دی گئی ،

یہ عمل چیف جسٹس اورعدلیہ پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، ترجمان سپریم کورٹ

منگل 5 جون 2018 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ترجمان سپریم کورٹ نے کہاہے کہ سابق فوجی نائیک محمد اسلم کی جانب سے ملکی قرض اتارنے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو پانچ ہزار روپے بھجوائے گئے،سابق فوجی کو پانچ ہزار روپے کی رقم شکریہ کے ساتھ واپس کر دی گئی ہے، یہ عمل چیف جسٹس اورعدلیہ پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق سابق فوجی نائیک محمد اسلم کی جانب سے ملکی قرض اتارنے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کو پانچ ہزار روپے بھجوائے گئے ۔ سابق فوجی نائیک محمد اسلم نے چیف جسٹس کو لکھا ہے کہ ملکی قرض اتارنے کیلئے یہ رقم قومی خزانے میں جمع کرا دیں ۔سابق فوجی کو پانچ ہزار روپے کی رقم شکریہ کے ساتھ واپس کر دی گئی ہے ۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق یہ عمل چیف جسٹس اورعدلیہ پر عوام کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے ۔