Live Updates

تحریک انصاف کیساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے یا تن تنہاء، شیخ رشید نے حتمی فیصلہ سنا دیا

شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسرکے پاس جمع کرا دیئے ، وہ قلم دوات کے نشان سے الیکشن لڑیں گے، قلم دوات کے نشان سے حلقہ این اے 62 ، 60سے الیکشن لڑوں گا اور عمران خان کے ساتھ مل کر تاریخی کامیابی حاصل کروں گا، راولپنڈی میں گرمی بھی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی ہے اتنی گرمی میں چار چار گھنٹے قطار میں کھڑے ہونا ایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں ،اتنی گرمی میں خواتین ووٹ کیسے کاسٹ کریں گی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 5 جون 2018 20:48

تحریک انصاف کیساتھ مل کر الیکشن لڑیں گے یا تن تنہاء، شیخ رشید نے حتمی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عام انتخابات 2018میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرئنگ آفیسرکے پاس جمع کرا دیئے ، وہ قلم دوات کے نشان سے حلقہ این اے 62 ، 60سے الیکشن لڑیں گے،شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تاریخی کامیابی حاصل کریں گے، راولپنڈی میں گرمی بھی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی ہے اتنی گرمی میں چار چار گھنٹے قطار میں کھڑے ہونا ایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں ،اتنی گرمی میں خواتین ووٹ کیسے کاسٹ کریں گی ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز شیخ رشید نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ وہ حلقہ این اے 62، 60 سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑیں گے، انہوں نے کاغذات نامزدگی کی فیس جمع نہیں کروائی تو ریٹئرننگ آفیسرنے کہا کہ فیس کا چالان دیں انہوں نے کہاکہ فیس میرے پاس ہے ریٹئرننگ آفیسر نے کہا کہ ہمیں پیسے نہیں چاہئے ہمیں چالان چاہئے جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میرا سٹاف یہاں موجود ہے جب تک کاغذات مکمل نہیں ہو جاتے ہم یہاں ہیں۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی میں گرمی بھی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی ہے اتنی گرمی میں چار چار گھنٹے قطار میں کھڑے ہونا ایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں ۔ اتنی گرمی میں خواتین ووٹ کیسے کاسٹ کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر سب کو ہرائیں گے اور تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات