Live Updates

شہباز شریف آصف زرداری کے خلاف بیان بازی کی بجائے اپنے اعمال کا حساب دیں، نیر حسین بخاری

منگل 5 جون 2018 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کہا ہے کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ آصف علی زرداری کے خلاف بیان بازی کی بجائے اپنے اعمال کا حساب دیں۔ قوم اس بات کی منتظر ہے کہ شہباز شریف سانحہ ماڈ ل ٹائون کے جرم میں کب قانون کی گرفت میں آتے ہیں اور کب انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی گملے میں اگے ہوئے پھو ل ہیں گملے میں ہی سوکھ جائیں گے۔ نیر بخاری نے کہا کہ گملے میں اگائے گئے سیاستدان سیاسی شعور نہیں رکھتے۔ نواز شریف بھی گملے ہوئے اگے ہوئے سیاستدان تھے اس طرح جو لوگ عمران نیازی کو لیڈر مانتے ہیں ان کی سوچ پر رحم آتا ہے۔ نیر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر کارکن سیاسی شعور رکھتا ہے اور پیپلزپارٹی کا ہر کارکن کی جمہوریت کے لئے جدوجہد کی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات عمران نیازی کے آخری انتخابات ہیں۔ اس کے بعد پی ٹی آئی بھی قصہ پارینہ بن جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات