چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کا نیگلیریا سے متاثرہ طالبہ کی مبینہ ہلاکت پر سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب

منگل جون 20:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے نیگلیریا سے متاثرہ طالبہ کی مبینہ ہلاکت پر سیکریٹری صحت سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے چیف سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ دماغ کے خلیوں کو کھا جانے والی اس بیماری کے تدارک کیلئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں اور اسپتالوں میں علاج معالجہ کی خصوصی سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :