پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ سیاسی لوٹوںکا پیر بازارہے‘وقار مہدی

پی ٹی آئی کی حکومت نے سب سے زیادہ قرضے وصول کئے اورکب کہاں کیسے استعمال کیا گیا کچھ پتہ نہیں‘ اقبال ساند

منگل جون 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اورضلع شرقی کے صدر اقبال ساند نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت صوبہ خیبرپختونخواہ کا بیڑاغرق کرنے کے بعد پورے ملک کو تباہ وبرباد کرنے کے خواب دیکھ رہی ہے ۔ پی ٹی آئی نے پانچ سالہ دور اقتدار میں بدترین گڈگورننس کی اعلیٰ مثال قائم کی اور اپنی نااہلی اور نا تجربہ کاری کے سبب کے پی کے کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پی ٹی آئی کی حکومت نے سب سے زیادہ قرضے وصول کئے اور ان قرضوں کوکب کہاں کیسے استعمال کیا گیا کچھ پتہ نہیں۔ترقی اور تبدیلی کا نعرا لگانے والوں نے پانچ سالوں میں صرف عوام کو بے وقوف بنایا اور زمینی حقائق پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے پانچ سال میں ایک بھی نئی یونیورسٹی، کالج، اسپتال جیسے عوامی فلاحی منصوبوں پر کام نہیں کیا بلکہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے پروجیکٹس پر تختیاں لگا کر جھوٹے دعوے کرتے رہے اور عوام کو بیوقوف سمجھتے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باشعور عوام جان چکی ہے کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ سیاسی لوٹوںکا پیر بازارہے جن کا مقصد صرف اور صرف اقتدار اور طاقت حاصل کرنا ہے ۔