سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس تکمیل مدت پرملازمت سے ریٹائر ہوگئے

منگل 5 جون 2018 20:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس تکمیل مدت پرملازمت سے ریٹائر ہوگئے ہیں اس سلسلے میں ایس بی سی اے کراچی ہیڈ آفس میں ان کی ملازمت کے آخری دن کے حوالے سے ایک الوداعیہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام افسران شریک ہوئے اجلاس کے سربراہ آغامقصودعباس نے کہاکہ ایس بی سی اے میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ تجربہ کارانجینئرزاورماہرتعمیرات موجودہیں جوجدیدتعمیراتی تقاضوں سے واقف اورترقی کے سفرپرگامزن ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں دوران سروس افسران واسٹاف کی جانب سے مکمل تعاون ،خلوص ومحبت پر ان کاتہہ دل سے شکریہ اداکیا۔اس موقع پر شرکاء میں سینئرافسران نے افسران واسٹاف کی نمائندہ حیثیت میں آغامقصودعباس صاحب کوایک قابل انجینئروافسر اورمشفّق انسان قراردیتے ہوئے کہاکہ بطور ڈی جی ایس بی سی اے ادارے کی بہتری کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیںان کی سربراہی میں ایس بی سی اے سروس رولز،کمپیوٹرازڈ ریکارڈآرکاوئینگ ،ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی اورخطرناک عمارتوں کی فہرست میں شامل بڑی تعدادمیںعمارتوںکے انہدام اورنہیںخالی کروانے سمیت کئی انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران شہر بھر میں تعمیراتی نظم نسق پر عملداری اور خلاف ضابطہ تعمیرات کی حوصلہ شکنی کے لئے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف بھرپورانہدامی کاروائیاں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

الوداعی اجلاس کے اختتام پر افسران اور اسٹاف کی جانب سے انہیں پھولوں کے ہار اور تہنیتی گلدستے پیش کئے گئے جبکہ آغامقصودعباس نے اس خلوص اور عزت افزائی پرتمام افسران کاشکریہ اداکیا ۔ اس الوداعیہ اجلاس میں تمام سینئرڈائریکٹرز،ٹائون ڈائریکٹرز،ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز شریک تھے۔ بعدازاںجونیئرافسران اور اسٹاف کی بڑی تعدادنے بھی ان سے ملاقات کی اوراپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :