حافظ طاہرمجیدنے ایم ایم اے کے ٹکٹ سے این اے 226سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

منگل جون 20:58

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباداورصدرایم ایم اے ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے ایم ایم اے کے ٹکٹ سے این اے 226سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیںجبکہ کورننگ امیدوارکے لیے نائب امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادڈاکٹرسیف الرحمن نے بھی این اے 226سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،ڈاکٹرسیف الرحمن ایم ایم اے کے ٹکٹ سے پی ایس 64-65پر بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

فارم جمع کرانے کے بعد گفتگو میں حافظ طاہرمجیدنے کہاہے کہ ایم ایم اے عوام کی توقعات پر پورااترے گی، ایوانوںاورباہرہرجگہ ہم نے ملک کے نظریاتی تشخص اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، قومی وصوبائی اورمقامی مسائل کاحل ہماری اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہاکہ الحمدللہ ایم ایم اے کے قائدین کسی کرپشن یاپانامہ لیکس میں ملوث نہیں ہیں، دفعہ62,63پر پورااترنے والے افرادہمارے نمائندہ ہیں، 25جولائی کے عام انتخابات میں حیدرآبادسمیت ملک بھرسے بھرپورکامیابی حاصل کریں گے اور اسلامی پاکستان کی جانب سے سفرمکمل کریں گے، اس موقع پر جماعت اسلامی وایم ایم اے کے دیگررہنماء بھی موجودتھے۔