سبیکا شیخ کے تایا عبد الجلیل نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 5 جون 2018 20:58

سبیکا شیخ کے تایا عبد الجلیل نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) امریکا میں فائرنگ سے جاں بحق طالبہ سبیکا شیخ کے تایا عبد الجلیل نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرلیے۔تفصیلات کے مطابق مرحوم طالبہ سبیکا شیخ کے تایا عبد الجلیل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 92 کورنگی 1 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عبد الجلیل نے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سرزمین پارٹی کے پرچم تلے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، اگر وہ انتخاب جیت گئے تو اپنے حلقے کے دیرینہ مسائل پہلی فرصت میں حل کریں گے۔یاد رہے کہ سبیکا شیخ 18مئی کو ٹیکساس اسکول میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دس دیگر طلبہ کے ساتھ جاں بحق ہوئی تھیں، سبیکا کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے ہے۔