حضرت علی ؓ کے یوم شہادت پر ماتمی جلوس کربلادادن شاہ سے برآمد ہو گا

منگل جون 21:00

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) خلیفہ راشد و دامادِ رسول ؐ حضرت علی ؓ کے یوم شہادت پرآج حیدرآباد میں کربلادادن شاہ سے ماتمی جلوس برآمد ہو گا جو فوجداری روڈ ، رسالہ روڈ ، لجپت روڈ اور اسٹیشن روڈ سے ہو تا ہوا قدم گاہ مولیٰ علیؓ پر اختتام پذیر ہو گا، جلوس کے راستے میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کی گزرگاہوں سے دکانیں بند کردی جائیں گی اور ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو بھی خار دار تار ڈال کر آمد و رفت کے لیے بند کردیا جائے گا، یوم شہادت علیؓ کے موقع پر پولیس کی2000 نفری کے علاوہ رینجرز بھی موجود ہو گی جبکہ بکتر بند گاڑیاں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موجود ہوگا، سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے لیے 40سی سی ٹی سی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جبکہ جیمرز کا استعمال کرکے جلوس کی گزر گاہ سے موبائل فون سروس بھی معطل کی جائے گی اور حساس مقامات پر عمارتوں پر بھی شوٹرز کو تعینات کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

حکومت نے یوم علی ؓ کے موقع پر موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگادی ہے۔