کیسکو لورالائی سرکل میںعدام ادائیگی پر12 ٹرانسفارمرز اُتار دئیے گئے

منگل 5 جون 2018 21:07

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ناہندہ صارفین کے خلاف کارروائیاںجاری ہے اس سلسلے میں کیسکولورالائی سرکل کی ٹیموںنے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمدخان سوہو کی زیرنگرانی ایکسئن اورایس ڈی اوکی سربراہی میںلورالائی سب ڈویژن کی حدودمیں سرغونڈ، شاہ کاریزاور چنالی کے علاقوںمیںکارروائی کرتے ہوئے 10زرعی نادہندگان اور2ڈسٹری بیوشن کے ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

۔اس کے علاوہ مختلف علاقوںسے متعدد گھریلو نادہندگان کے برقی کنکشنزبھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔ جن کے ذمہ مجموعی طورپر لاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔واضح رہے کہ کیسکوکی نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں خصوصی مہم جاری ہے ۔ لہٰذاتمام گھریلو، تجارتی اورزرعی صارفین اپنے بجلی بل بروقت اداکرنے کے ساتھ بقایاجات بھی جمع کرائیں ، بصورت دیگر کنکشنز منقطع ہونے پر کسی بھی نقصان یازحمت کے لئے کیسکو ذمہ دارنہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :