جعلی کاغذات پربھرتی ہونیوالے پنجاب پولیس کے ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج

منگل جون 21:07

سرگودھا۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈرائیور پنجاب پولیس سرگودھا اسد عباس کیخلاف جعل سازی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کامقدمہ درج کرلیا ،تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو اختر بیوی زوجہ سید ملازم حسین سکنہ نبی شاہ بالا ضلع سرگودھا نے درخواست دی کہ اسد عباس جعلی کاغذات تیار کر کے پنجاب پولیس میںبھرتی ہوا ہے جس سے پنجاب حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، لہذاس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھا تصور حسین کو انکوائری آفیسر مقرر کیا، جس نے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کر کے ا نکوائری رپورٹ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو پیش کی ،جس پر ریجنل ڈائریکٹر نے اسد عباس ڈرائیور پنجاب پولیس سرگودھا کیخلاف جعل سازی سے کاغذات تیار کروا کر بھرتی ہونے، حکومت پنجاب کو لاکھوں روپے کا نقصان پہچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کامقدمہ درج کرنے کے احکامات دیئے، مقدمہ کی تفتیش سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سرگودھاکو سپرد کی اورتفتیشی آفیسر کو ہدایت کی کہ وہ مقدمہ کی تفیش میرٹ پریکسوکرے۔