نشترہسپتال میں ڈینگی اورکانگووائرس کے متاثرہ مریضوں کی علاج کی تسلی بخش سہولیات موجودہیں ، احمداعجاز

منگل 5 جون 2018 21:10

ملتان۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹراحمد اعجازمسعود نے کہاہے کہ نشترہسپتال میں ڈینگی اورکانگووائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات تسلی بخش ہیں تاہم ان انتظامات کو مزیدبہتربنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا جس میں ایم ایس ڈاکٹرعبدالرحمن ،ڈین آف میڈیکل فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹرغلام مصطفی ،پروفیسر ڈاکٹرسلمیٰ تنویر،پروفیسرڈاکٹروقار ربانی ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرظفراقبال ،ڈاکٹرنصرت بزدار ،ڈاکٹرمحمد عرفان ،ارشد ،اورڈاکٹرعطاء الرحمن ،ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی سی نے شرکت کی ۔

اس موقع پروائس چانسلرنے سپتال میں مخف نوعیت امورکاجائزہ لیااورمتعلقہ سربراہان کو فوری طورپرعملدرآمدکاحکم دیا۔

متعلقہ عنوان :