یوم علی ؓکے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری

منگل 5 جون 2018 21:10

ملتان۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) سٹی پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی نے آج یوم علیؓ(21رمضان المبارک کے حوالے سے سیکورٹی پلان جاری کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کل 12جلوس اور10مجالس عزاکے موقع پر1713پولیس افسران وملازمین اپنے فرائض سرانجام دیں گے ۔ان جلوسوں اورمجالس پر4ایس پی ،14ڈی ایس پی ،22انسپکٹرز،286دیگرپولیس افسران اور1397کانسٹیبلان تعینات کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مجالس عزاء وجلوسوں پربڑی تعداد میں رضاکاربھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔سی پی اوکی ہدایت پرضلع کے داخلی وخارجی راستوںکی کڑی نگرانی کی جائے گی ۔ان مجالس وجلوسوں میں پولیس کے ہمراہ دیگرحساس ادارے بھی اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ایلیٹ فورس کی گاڑیاں بھی جلوس کے اردگردگشت کریں گی۔دریں اثناء پولیس ذرائع کے مطابق 12میں سے 2جلوسوں کو حساس قراردیاگیاہے ۔اس سلسلے کامرکزی جلوس محلہ ناصرآباد جِھک سے برآمدہوگاجوکہ آستانہ لعل شاہ پراختتام پذیرہوگا۔جلوسوں اورمجالس کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :