یوم علیؓ کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر

منگل 5 جون 2018 21:10

ساہیوال۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر شو کت علی کھچی نے کہا ہے کہ یوم علیؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں ،تمام محکمے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں ، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بوڈر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں اے ڈی سی آر قدیر باجوہ‘اے سی ساہیوال عرفان انوراور چیچہ وطنی نعیم قیصر‘ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر 1122خالد عبداللہ ‘مولانا احسان الحق فریدی‘ سی ای او ہیلتھ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، انہو ںنے شب قدر‘جمعتہ الوداع اور عید الفطر کے موقعوں پر بھی سکیورٹی و دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں ، انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ عیدالفطر کے دنوں میں ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی سپیشل ڈیوٹیاں لگائیں جائیں ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ سیلاب کی صورتحال اور خطرناک بلڈنگ کا معائنہ کرنیکی بھی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :