میپکو ہیڈ کوارٹر میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہری

منگل جون 21:10

ملتان۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر محمود احمد خان نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوآرٹر میں صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہری لگائی جس میں19صارفین نے اپنی شکایات پیش کیں،،ملتان کے اللہ دتہ نے لوٹینشن سکیم، عثمان علی ، محمد رمضان، نیازاحمدنے بل درستگی، محمد عرفان ،محمد شہباز ، منظوراحمد،محمد عمران، محمدمنظور،عبدالخالق، رحمت علی اور عابد حسین نے بل کی اقساط، رائو محمد اسلم نے لوٹینشن سکیم کی4،رشید احمد (خانیوال) نے جرمانہ بل، محمد عمران (رحیم یار خان ) نے میٹرتبدیلی اورنائمہ عمران نے نوکری سے متعلق درخواستیں پیش کیں ،جن پر موقع پر ہی احکامات جاری کردئیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :