ڈیمانڈنوٹسز اداکرنیوالے صارفین کو فوری نئے کنکشنز فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 5 جون 2018 21:13

ملتان۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی کیلئے ملتان سرکل کے زیر انتظام آپریشن سب ڈویژنوں کو 6ہزار485سنگل فیز میٹرز اور97ہزار275میٹر پی وی سی تار جاری کردی ہے ، ایڈیشنل چیف انجینئر نے تمام ایگزیکٹو انجینئرز اور سب ڈویژنل آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سٹورز سے میٹرزاور پی وی سی حاصل کریں اور 15مئی2018ء تک ڈیمانڈنوٹسز اداکرنیوالے صارفین کو فوری طورپر نئے کنکشنز فراہم کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :