اللہ کی حاکمیت قائم کئے بغیر دنیامیںامن کی خواہش حماقت ہے، سید محمد کفیل بخاری

اللہ کا نظام ہی کامیابیوںکوکنارے تک لگاتاہے ،ہم نے انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کوآزمالیااب آخرکار قرآنی وآسمانی تعلیمات کی طرف لوٹ کرواپس آجاناچاہئے، نائب امیر مجلس احرار اسلام پاکستان

منگل جون 21:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے ڈسکہ،سیالکوٹ،ناگڑیاں(گجرات)کے دورے کے موقع پر دروس قرآن اورافطار پا رٹیوںکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کی حاکمیت قائم کئے بغیر دنیامیںامن کی خواہش حماقت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کا نظام ہی کامیابیوںکوکنارے تک لگاتاہے ،ہم نے انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین کوآزمالیااب آخرکار قرآنی وآسمانی تعلیمات کی طرف لوٹ کرواپس آجاناچاہئے کہ اسی میںدنیاوآخرت کی کامیابی کا رازمضمر ہے ۔

علاوہ ازیںمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ یہ اچھاہے کہ آئندہ الیکشن میںامیدواروںکوآرٹیکل 62-63پرپورااترنے کا بیان حلفی دیناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کوئی معیار توآخرہوناچاہئے کہ جن لوگوںنے ملک وقوم کی قیادت کرنی ہے وہ خودبھی کسی معیار پرپورااترتے ہوں۔انہوںنے کہاکہ قومی وسرکاری وسائل پرجھپٹنے والے ہمارے حکمران نہ بن سکیں۔

انہوںنے اس امر پرشدید احتجاج کیاکہ ربوہ میں ریاستی رٹ نظرنہیںآرہی اورقادیانیوںنے راستے بلاک کررکھے ہیں اوربلاک رکھ کرتھانہ چناب نگر(ربوہ)درج کررکھاہے جس سے معلوم ہوتاہے کہ ربوہ کی پولیس اورقادیانیوںکی ملی بھگت سے وہاںکے مسلمانوںاورمکینوںکو تنگ کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کودائو پرلگانے والوںکے خلاف کاروائی بھی ضروری ہے اور اسلام ،،پاکستان اورآئین پاکستان کی توہین کرنے والے قادیانیوںکے خلاف قانونی کاروائی ناگزیر ہوچکی ہے ۔