صاحبزادہ حامد رضا این اے 110اور این اے 106سے الیکشن لڑیں گے

منگل 5 جون 2018 21:13

صاحبزادہ حامد رضا این اے 110اور این اے 106سے الیکشن لڑیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا فیصل آباد سے اپنے آبائی حلقے این اے 110اور رانا ثناء اللہ کے مقابلہ کے لیے این اے 106سے الیکشن لڑیں گے جبکہ رانا ثناء اللہ کے صوبائی حلقے میں صاحبزادہ حامد رضا کے بھائی صاحبزادہ حسین رضا ایڈووکیٹ سابق وزیر قانون کے مد مقابل ہوں گے۔

(جاری ہے)

ختم نبوت کے معاملہ پر دینی حلقوں کے شدید دبائو پر سنی اتحاد کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے 106میں بھی صاحبزادہ حامد رضا خود الیکشن لڑیں گے اور صاحبزادہ حسین رضا صوبائی سیٹ پر رانا ثناء اللہ کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔