الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات کے ساتھ ساتھ آئین کے 62 ۔63 کا حلف نامہ بھی ضروری قرار دے دیا

منگل 5 جون 2018 21:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے کاغذات کے ساتھ ساتھ آئین کے 62 ۔

(جاری ہے)

63 کا حلف نامہ بھی ضروری قرار دے دیا، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی کی تاریخ 4 جو ن سے 8 جون تک دے رکھی ہے اور یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار اپنے کاغذات کے ساتھ بیان حلفی بھی لف کریں گے کاغذات وصول کرنے والے امیدوار اشٹام بھی خرید رہیں جو ان کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع ہونگے۔