حکومت نے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کر دی

منگل جون 21:16

حکومت نے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء پر پابندی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) حکومت نے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے، نگران دور حکومت میں کسی قسم کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء نہیں ہو گا، ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت کر دی گئی ہے،کہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی فنڈز کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے، اور اب ترقیاتی کام نئی حکومت میں کئے جائیں کیونکہ نگران دور حکومت میں کسی بھی ضلع میں ترقیاتی فنڈز کیلئے کوئی رقم اور کسی قسم کا فنڈ جاری نہیں ہو سکے گا،ذرائع کے مطابق 18 ۔

(جاری ہے)

2017 میں پنجاب حکومت کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساڑھے 6 سو ارب روپے مختص کئے گئے تھے ،جس میں سیوریج،ہیلتھ،ایجوکیشن، اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے یہ فنڈز خصوصی طور پر رکھے گئے تھے، ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد عام انتخابات 2018 کے انتخابی مرحلے کا کام شروع ہو چکا ہے،جس کے باعث محکمہ خزانہ پنجاب نے فوری طور پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے،

متعلقہ عنوان :