پاکستان مسلم لیگ نواز نے ضلع سرگودھا کی قومی و صوبائی حلقوں کیلئے درخواست گزاروں سے انٹریو کا عمل مکمل کر لیا

منگل 5 جون 2018 21:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ نواز نے ضلع سرگودھا کی قومی و صوبائی حلقوں کیلئے درخواست گزاروں سے انٹریو کا عمل مکمل کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں قومی اسمبلی کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے 10 حلقوںکے امیدواروں کو باقائد طور پر پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے جائیں گے ،مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 کیلئے پاکستان مسلم لیگ نواز نے گذشتہ رو ز پارلیمانی بورڈ کے سامنے تمام امیدواروں کے انٹر ویو کا عمل مکمل کیاتھا،ضلع سرگودھا سے 200 سے زائد درخواست گزاروں نے پارلیمانی بورڈ کو انٹر ویو دے دیئے ہیں ، جس کے بعد پارلیمانی بورڈ قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کے 10 حلقوں کیلئے امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کرنا شروع کر دیئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں باقائدہ طور پر ایسے امیدوار جن کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دی جانی ہے کو ایک مرتبہ پھر لاہور بلوایا جائے گا دوسری طرف پارٹی کی ہائی کمان نے شارٹ لسٹ کئے جانے والے ناموں کی شہرت کے متعلق بھی رپورٹس اکھٹا کرنا شروع کر دی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز عام انتخابات 2018 میں مضبوط امیدوار لانا چاہتی ہے گروپ بندیوں کے باعث انٹر ویو دے کر آنے والے تمام ممبران ٹکٹ کے حصول کیلئے اپنے اپنے پتے کھیل رہے ہیں، تاہم حتمی فیصلہ ہونے تک تمام امیدواران جو الیکشن میں حصہ لینے کے خواہا ہیں وہ اپنی الیکشن کمپین شروع کر رکھی ہے، انٹر ویو دینے والوں میں قومی اسمبلی کے پانچ سابق ایم این اے اور صوبائی اسمبلی کے 10 حلقوں میں سابق امیدوار بھی شام ہیں جو پارٹی سے ایک مرتبہ پھر ٹکٹ کے حصول کیلئے کوشاں ہیں،