عوامی حلقوں کی جانب سے میاں محمد نواز شریف اور شہاز شریف کو حلقہ پی پی 77 سرگودھا سے عبدالرزاق ڈھلوں کو ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ

منگل 5 جون 2018 21:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) عوامی حلقوں کی جانب سے میاں محمد نواز شریف اور شہاز شریف کو حلقہ پی پی 77 سرگودھا سے عبدالرزاق ڈھلوں کو ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ ،اگر پارٹی قیادت نے سابق ایم پی اے کوٹکٹ دیا تو حلقہ کی عوام کسی طور پر بھی عبدالرزاق ڈھلوں کو ووٹ نہیں دے گی، جس سے ن لیگ کو صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے، سابقہ ایم پی اے مسلسل دو مرتبہ اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں جس کا عوام کے ساتھ کوئی رابطہ نہ ہے، موصوف نے بلدیاتی انتخابات میں جن امیدواروں کو ٹکٹ دیئے تھے ان میں سے اکثر امیدوار بری طرح شکست سے دوچار وہئے ہیں، مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا نے بھی بلدیاتی انتخابات کے باعث عبدالرزاق ڈھلوں سے علیحدگی اختیار کرلی تھی کیونکہ وہ ساری سیاست جھوٹ پر کر رہے تھے، جس کے باعث اب شہر و ضلع سرگودھا کی مرکز انجمن تاجران عبدالرزاق ڈھلوںکے مخالف کھڑی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جو عبدالرزاق ڈھلوں نے بیج بویا ہے اب وہ خود اپنے ہاتھوں سے کاٹیں گے دوسری طرف شہریوں نے بھی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ،شہباز شریف اور مریم نواز کو بزریعہ ٹیوٹر ،فیس بک اور خطوط ذریعے شہر سرگودھا کی پی پی 77 کے لئے کسی دوسرے امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے، اور کہا ہے کہ کسی بھی طور پر سابق ایم پی اے کو ٹکٹ نہ دیا جائے کیونکہ اس کا پچھلے کئی سال سے عوامی دفتر ہی موجود نہ ہے جہاں پر وہ عوام کے مسائل سنیں جس کے باعث عوام اس سے نالاں ہے،