بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے ، ریحام خان نے عمران خان سے تعلق کیا توڑا ،پرانی یادوں کو بھی بھلا ڈال

وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ پر شرمناک الزامات لگانے والی ریحام خان کے 3 سال قبل وسیم اور شنیرا وسیم کے گھر آنے پر کئیے گئے ٹوئیٹ وائرل ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل جون 20:55

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے ، ریحام خان نے عمران خان سے تعلق کیا توڑا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جون 2018ء) :بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے ، ریحام خان نے عمران خان سے تعلق کیا توڑا ،پرانی یادوں کو بھی بھلا ڈال وسیم اکرم کی مرحوم اہلیہ پر شرمناک الزامات لگانے والی ریحام خان کے 3 سال قبل وسیم اور شنیرا وسیم کے گھر آنے پر کئیے گئے ٹوئیٹ وائرل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اب تک کافی متنازعہ ہو چکی ہے ۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے الیکشن سے پہلے اپنی کتاب منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے کتاب کے کچھ مندرجات سامنے آ چے ہیں ،،ریحام خان کی اس کتاب نے شائع ہونے سے قبل ہی ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کتاب میں وسیم اکرم کی مرحومہ اہلیہ پر شرمناک الزامات عائد کئیے گئے ہیں جس کے بعد رد عمل دیتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کوئی شخص اتنا زیادہ بے شرم کیسے ہو سکتا ہے جو کسی ایسے شخص پر گھٹیا الزام لگائے جو اس وقت اپنا دفاع کرنے کے لیے بھی موجود نہیں ہے۔۔وسیم اکرم اور ریحام خان میں ہونے والی اس گرما گرمی کے بعد ریحام خان کے 3 سال قبل وسیم اور شنیرا وسیم کے گھر آنے پر کئیے گئے ٹوئیٹ وائرل ہو گئے۔

جس میں ریحام خان اور وسیم اکرم دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ گزارے گئے وقت کو بہترین قرار دے رہے ہیں
اور شنیر اکرم بھی ریحام خان کا شکریہ ادا کر رہی ہیں اور انہوں بھابھی کہہ کر مخاطب کر رہی ہیں۔
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اکثر لوگ اس کیپشن کے ساتھ ان ٹوئیٹس کو پوسٹ کر رہے ہیں کہ بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے۔