بیرسٹر سیدعلی ظفر نے نگران وزیر اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

منگل 5 جون 2018 21:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ماہر قانون بیرسٹر سیدعلی ظفر نے نگران وزیر اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ بیرسٹر سید علی سارک لاء پاکستان چپٹر کے صدر ‘کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان گریجویٹس کے چیئرمین ‘ہومین رائٹس آف پاکستان کے نائب صدر ہیں ۔ سید علی ظفر نے بیرسٹر ایٹ لاء انگلینڈ سے 1984میں مکمل کی ‘1983میں لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹکل سائنس سے ایل ایل بی مکمل کی ۔

(جاری ہے)

بیرسٹر علی ظفر سینکڑوں اہم نوعیت کے کیسزکی پیروی کی جس کی بدولت انہوں نے زیادہ مقبولیت حاصل کی اور تمام قومی اخبارات ‘ٹی وی چینلز کے حالات حاضرہ پروگرامات میں قانونی امور پر روشنی ڈالتے ہیں ۔ بیرسٹر سید علی ظفر نے وفاق اور صوبوں کی سطح پر قانونی مسودے کی تیاری میں بھی اہم کردار ادا کیا ۔بیرسٹر سید علی ظفر پنجاب بار کونسل ‘لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ‘سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے ممبر ہیں ۔