پی پی پی نے بلوچستان کی محرمیوں کے ازالہ کیلئے اپنی دور حکومت میں انقلابی اقدمات اٹھائے ، پورے ملک کی سطح پر انتخابی اتحاد کیلئے آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابطے جاری ہیں، حاجی علی مدد جتک

منگل جون 21:19

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پی پی پی نے بلوچستان کی محرمیوں کے ازالہ کے لئے اپنی دور حکومت میں انقلابی اقدمات اٹھائے ، ہزاروں نوجوانوں کو بلوچستان پیکج کے تحت ملازمت فراہم کیا گیا این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو پنجاپ دیگر صوبوں کے برابر حصہ دیناہماری حکومت کی جمہوریت پسندی و صوبائی خود مختاری دینے کی علامت تھی بلوچستان کے صوبائی حکومت کے نوجوانوں پر ملازمت کے دروازے مکمل بند رکھا کرپشن کی نئی باب قائم کرکے یہاں کے غیریب لوگوں کو ان کے ہر حق سے محروم رکھا ایسے لوگوں کو بلوچستان کے لوگ مسترد کردیں گے پی پی پی حادثاتی جماعت نہیں ہے ،اس کے بنیادوں میں شہدا کی خون ذولفقار علی بھٹو کا نظریہ شامل ہے ایسی جماعتوں کو بزور بازو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے توقع ہے کہ ہماری جماعت آنے والے انتخابات میں بلوچستان سمیت پورے ملک میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی پی پی پی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری جوان سالی میں ایک بالغ نظر سیاسی رہنما ہیں ان کا پارٹی کے تمام امور پر گہرا نظر رہے بلوچستان میں سیاسی بہائو میں بہنے والوں کو جلد اپنی غلطی پر کا احسا س ہو جائیگا ملک میں جب بھی بحرانوں کا وقت آگیا پی پی پی نے ملک سے وفا داری کا بھر پور مظاہرہ کیا احتساب ضروری ہے لیکن اس میں بلا تفریق کا قید بھی ضروری ہے سیاسی انتقام سے ملکی ما حول مضر اثرات مرتب ہونگیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک خضدار کے دورے کے موقع پر مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت بلوچستان کے سیاسی صورت حال پر گہرا نظر رکھتی ہے پورے صوبہ میں امیدواروں کی تعینات کو میر ٹ کے بنیاد پر کیا گیا ہے اس سلسلے میں چیئر مین بلا ول بھٹو سے ہر سطح کی مشاورت مکمل کر لیا گیا ہے پورے بلوچستان پی پی پی انشاء اللہ ریکارڈ کا میابی حاصل کریگی ہم صوبہ میں جمعیت علماء اسلام سمیت دیگر پارٹیوں سے مل کر حکومت بنائیگی جمعیت علماء اسلام سے پورے ملک کی سطح پر انتخابی اتحاد کیلئے پارٹی کے قائد آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان رابطے جاری ہیں۔

حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ علماء کرام کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی کام مکمل نہیں ہو تی ہے اس لئے یہ لوگ پیدائیش سے موت تک ساتھی ہوتے ہیں پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے اپنے دور مین کرپشن کے علاوہ لوگوں کو کچھ نہیں دیا بلوچستان کی حکومت نے اپنی دور میں بری طرح ناکامی سے دو چار رہا ہزارون اسا میوں پر مستحق افراد کو تعینات نہ کرنا بلوچستان حکومت کی ناکامی عوامی دشمنی کا واضح ثبوت ہے ان لوگوں صرف اپنے تجوریوں کو بھر نے سے دلچسپی تھی اس لئے کاغز کے نوٹوں سے پانی کے ٹینکوں کو بھر دیا گیا لیکن عوام کی حالت بد لنے کا ان کو کوئی فکر نہ رہابھیس بد ل کر آنے سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ہے عوام ان کے انداز قامت کو جانتے ہیں بار بار دہوکہ کھانا بصیرت کے خلاف ہے ۔