خضدار سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے متعد د افراد نے کاغذات وصول کر نا شروع کردیا

میر اسرار اللہ خان نے پی بی 38 زہری کرخ مولہ ، پی بی 39خضدار نال سے کا غذات نا مزدگی حاصل کیے

منگل 5 جون 2018 21:19

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) صوبہ دیگر علاقوں کی طرح خضدار سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لئے متعد د افراد نے کاغذات وصول کر نا شروع کردیا بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سر براہ میر اسرار اللہ خان زہری نے پی بی 38 زہری کرخ مولہ ، پی بی 39خضدار نال سے کا غذات نا مزدگی حاصل کیے ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قمر الدین ، جے یو آئی بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد کیلئے این اے 269خضدار سے کا غذات نا مزدگی حاصل کیا پی بی 38 زہری کرخ مولہ جے یو آئی کے وڈیرہ عبد الخالق زہری ،مولانا عبد الحی جتک پی بی 39خضدار نال سے میر یونس عزیز زہری ، مولانا عبد الغفار بزنجو ، پی بی 40 وڈھ سارونہ شاہ رونوانی مولانا عبد الصبور مینگل (ر) جسٹس عبد القادر مینگل، میونسپل کمیٹی نال کے چیئر مین خالد بزنجو نے بھی پی بی 39 خضدار نال سے کا غذات نا مزدگی حاصل کر لیا ہے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سردار نصیر احمد مو سیانی ، ، ضلعی صدر آغا سلطان ابراہیم ، میر عبد الرئو ف مینگل نے این اے 269سے کا غذات نامزدگی حاصل کیا ہے انتخابی تاریخ کے قریب آتے ہی انتخابی سر گر میوں اضافہ ہو رہا ہے ۔