اوتھل پولیس کی کارروائی کراچی سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ملزم گرفتار

منگل جون 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) اوتھل پولیس کی کاروائی کراچی سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم مہمند کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی منور شیخ کی نگرانی میں ایس ایچ او اوتھل سب انسپکٹر *جان محمد جاموٹ۔

(جاری ہے)

محرر ہاشم شاہوک کو اطلاع ملی کہ کراچی سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی موٹرسائیکل ملزم خضدار منتقل کرنا چاہتے ہیں ایس ایچ او جان محمد جاموٹ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مین آر سی ڈی ہائی وے پر عارضی ناکہ لگا کر کراچی سے آنے والی تمام موٹرسائیکلوں کی چیکنگ شروع کر دی اسی اثناں میں ایک مشکوک شخص کو موٹرسائیکل پر دیکھ کر جب روک کر اس سے کاغذات طلب کیئے تو وہ کاغذات دیکھا نہ سکے پولیس کے مطابق برآمد موٹرسائیکل کراچی سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :