سبی وگردنواح جلتے ہوئے تندور میں تبدیل ،بجلی کی بار بار بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر

منگل 5 جون 2018 21:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) سبی وگردنواح جلتے ہوئے تندور میں تبدیل بجلی کی بار بار بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر کاروبار زندگی مسائل ومشکلات کا شکار صحافی بھی بجلی کی ٹرپنگ سے تنگ آگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے درجہ حررات 49ڈگری سے بھی تجاوز کرچکا ہے سبی کے شہری جلتے ہوئے تندور میں اپنی زندگی بسر کرنے میں مگن نظر آتے ہیں تاہم بجلی کی باربار بندش ہر 10منٹ بعد5منٹ کی لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہیں سبی میں درزی کا کام کرنے والوں سمیت کاروباری حضرات بھی بجلی کی بار بار بندش سے متاثر ہے جبکہ بار بار بجلی کے بند ہونے سے صحافی برادری بھی مشکلات کا شکار ہیں عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی گریڈ کو آپ گریڈ کیا جائے باربار بجلی کی بندش کے سلسلہ کا خاتمہ کیا جائے ۔