پاکستان خطے میں امن واستحکام اور تمام تنازعات کا حل چاہتاہے، الحاج پیر صاحبزادہ محمدخالد سلطان القادر ی

منگل 5 جون 2018 21:24

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) جماعت الصالحین پاکستان کے مرکزی امیر وبانی جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج پیر صاحبزادہ محمدخالد سلطان القا د ر ی سروری نے کہا ہے پاکستان خطے میں امن واستحکام اور تمام تنازعات کا حل چاہتاہے، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کرکشمیریوں پر مظالم بند کرے ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی آزادی کیلئے کشمیری قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائے گئی، ماہ رمضان میں کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صاحبزادہ پیر سکندر سلطان ، حاجی سعید الدین طارق ، سید طاہرعلی ، محمد بابر کے علاوہ مریدین وعقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھے ۔

(جاری ہے)

جماعت الصالحین پاکستان کے مرکزی امیر وبانی جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ الحاج پیر صاحبزادہ محمدخالد سلطان القادری سروری نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے جو اپنے ہمسائیوں سے ہمیشہ امن پیار کی بات کرتا ہیں ہم نے کبھی کسی بھی مسئلے پر بندوق گولی کی بات نہیں کی بلکہ پرامن ملک کے طور پر بات چیت کا سہارا لیا لیکن شاہد ہماری اس کمزوری کو بھارتی حکمران آج تک نہ سمجھ سکے انہوں نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیر میں جاری ظلم جبراور ڈھائے جانے والے مظالم انتہاکو پہنچ چکے ہیںلیکن کشمیریوں کی جرات بہادری کو پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہیں ہم کشمیری بھائی کو کبھی نتہا نہیں چھوڑیں گے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہیں اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی رائیگان نہیں نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ جماعت الصالحین انٹرنیشنل وجماعت اہل سنت پاکستان سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتیں کشمیر یوں کی حق خوداردیت کی مکمل حمایت کرتی ہیں وہ وقت دور نہیں جب کشمیری قوم آزادہوکر ملک قوم کی ترقی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی میں ملوث ہے اور مسلسل کشمیریوں پر مظالم کررہا ہے موجودہ حالات میں مسلم ممالک کا اتحاد بہت ضروری ہے انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میںہونے والے مظالم کا نوٹس لے کر کشمیریوں کے ساتھ انصاف کیا جائے جبکہ ماہ رمضان میں کشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔