سبی سمیت دنیا بھر میں ماہ رمضان کے آخری عشرے میں سینکڑوں کی تعداد میں مرد وخواتین مساجدو گھروں میںاعتکاف بیٹھ گئے

منگل 5 جون 2018 21:24

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) سبی سمیت دنیا بھر میں ماہ رمضان کے آخری عشرے میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسولؐمرد وخواتین مساجدو گھروں میںاعتکاف بیٹھ گئے پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے ممطابق ماہ رمضان نیکیوں کا مہینہ ہے جس میں مسلمانوں دن رات عبادت میں اپنا وقت استعمال کرتے ہیں ماہ رمضان کے آخری عشرے میں رحمت دوجہان حضرت محمد مصطفیٰ ؐکی سنت کے مطابق بیسویں رمضان کو سورج ڈوبنے سے پہلے اعتکاف کی نیت کرکے مرد حضرات مساجدمیں اور خواتین اپنے گھروں میں مخصوص جگہ میںداخل ہوجاتے ہیں اور عید کا چاند ظاہر ہونے پر مسجد وں اور مخصوص جگہ سے نکالا جاتا ہے ،شب قدر ماہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کی جاتی ہے جس میں 21.23.25.27.29رمضان ہے رحمت دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ ؐکا فرماں ہے شب قدر ماہ رمضان کی آخری پانچ طاق راتوں میں گھومتی ہیں ان راتوں میں عبادات کرنے سے 80سال کی عبادت کا اجراء ملتا ہے ماہ رمضان کے آخری عشرے کی بہترین عبادت اعتکاف میں سبی سمیت دنیا بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسولؐسنت کے مطابق مرد وخواتین مساجد و گھروں اعتکاف میں بیٹھ گئیں اس موقع پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی دیکھنے کو ملے واضھ رہے کہ دعوت اسلامی کی جانب سے مدینہ مسجد سبی میں اجتماعی اعتکاف کااہتمام کیا گیا جس میں اسلامی تعلیمات قرآن وسنت سمیت دیگر عبادات کرانے سیکھانے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :