اسکلکو میں شاہوانی قبیلے کے سینکڑوں افراد نے پی بی 37 قلات سے پرنس عرفان کریم کی حمایت کا اعلان کردیا

منگل 5 جون 2018 21:24

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) اسکلکو میں شاہوانی قبیلے کے سینکڑوں افراد نے پی بی 37 قلات سے پرنس عرفان کریم کی حمایت کا اعلان کردیا ،ان میں ٹکری حسین علی شاہوانی ،میر حفیظ شاہوانی ،سعدللہ شاہوانی محمد زمان شاہوانی محمد رمضان ،غوث بخش ویگر نیشامل تھے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں نے عوام کو خوشنما اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہمارے علاقے اسکلکو کو مکمل نظر انداز کرکے نمائندوں نے ہمارے فنڈز کو منگچر پر خرچ کرکے محرومیوں میں اضافہ کردیا اور ملازمتوں میں ہمیں نظر انداز کرکے اپنے قریبی لوگوں کو نوازا گیا عوام پر ترقی کے دروازیں بند کردیئے گئے عوام ترقی چاہتے ہیں عوام ایسے نا اہل نمائندوں سے چھٹکارا اور تبدیلی کے لیے پرنس عرفان کریم کا ساتھ دیکر اسے کامیاب بنائیں۔

اور جھوٹے و عدے کرنے والوں کو مسترد کردیں۔پرنس عرفان کریم نے عوام کا حمایت کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ عوام ترقی کے لیے میرا ساتھ دے دور حکومت میں اسکلکو میں ریکارڈ ترقیاتی کئے اسکول بی ایچ یو روڈ بجلی فراہم کئے مگر بدقسمتی سے گزشتہ 5 سالوں سے اس علاقے میں ترقیاتی کام نہیی کیا گیا مگراب ایسا نہیں ہوگا اقتدار ملا تو علاقے میں دبارہ ترقیاتی کا موں کا جال بچھا دینگے۔

متعلقہ عنوان :