اٹک: شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھر مار

شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کیلئے بہتر اقدامات کرے، مطالبہ

منگل جون 21:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) اٹک شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھر مار، شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کیلئے بہتر اقدامات کرے، تفصیلات کے مطابق اٹک شہر میں ٹریفک کے رش ، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنوں کی وجہ سے شہر کی تمام سڑکیں بند رہنا معمول بن گیا، جگہ جگہ گاڑیوں اور رکشہ کی غلط پارکنگ کے باعث پیدل چلنے والے لوگ بھی شدید پریشان، کم سن بچے جن کا ابھی شناختی کارڈ بھی نہیں بنا وہ بھی کھلے عام رکشے ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلا رہے ہیں ، اٹک اور گردونواح میں بغیر کاغذات ، بغیر نمبر پلیٹ ، اوورلوڈنگ ، اوورسپیڈ ، زائد کرایہ وصولی ، اور بغیر نمونہ نمبر پلیٹس موٹر سائیکل ، رکشوں اور گاڑیوں کی بھرمارٹریفک پولیس اس سلسلے میں بلاتفریق کاروائی کرکے اہل علاقہ کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلوائے، اٹک کے عوامی ، سماجی ، کاروباری حلقوں نے سی پی او ٹریفک پولیس ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس راولپنڈی رینج ، ڈی پی او اٹک ، و دیگر اعلیٰ ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے حوالے سے یہاں کے عوام کو جو مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :