اٹک: شمس آباد گائوں کی رہائشی لوگوں کے گھروں میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والی خاتون کی 14 سالہ بیٹی سے اس کے گھر میں گھس کر زیادتی کرنے والے کے اوباش نوجوان کے خلاف مقدمہ درج

منگل جون 21:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) شمس آباد گائوں کی رہائشی لوگوں کے گھروں میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والی خاتون کی 14 سالہ بیٹی سے اس کے گھر میں گھس کر زیادتی کرنے والے کے اوباش نوجوان کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق شمس آباد گائوں کے محلہ فیروز پورہ کی رہائشی آسیہ بانو قوم خرکش نے تھانہ رنگو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ ایک سال قبل اس کے خاوند محمد فیاض نے اسے طلاق دے دی تھی اس کے دو بیٹے بیرون ملک مزدوری کرتے ہیں جبکہ دو بڑی بیٹیوں کی شادی ہو چکی ہے اور وہ لوگوں کے گھروں میں کام کر کے اپنا گزارا کرتی ہے اس کی عدم موجودگی میں اس کے داماد شکیل احمد کا بھائی عاطف ولد ارشاد جس کا ہمارے گھر آنا جانا تھا آیا اور میری بیٹی ماریہ بی بی کیساتھ زبردستی زنا کیا اور دھمکی دی کہ کسی سے اس کا ذکر نہ کرنا ورنہ تمہیں نہیں چھوڑوں گا وہ ایک ماہ ڈر خوف اور بدنامی کی وجہ سے خاموش رہی میں نے کافی سمجھا بوجھا کر پوچھا تو اس نے تمام حقیقت بتا دی پولیس نے زیر دفعہ 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔