اٹک:بہن کی طلاق کا سامان اٹھا نے پر جھگڑا چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا ڈاکٹری رپورٹ پر مقدمہ درج

منگل 5 جون 2018 21:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بہن کی طلاق کا سامان اٹھا نے پر جھگڑا چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا ڈاکٹری رپورٹ پر مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق وقار احمد ولد صالح جاوید ساکن محلہ امین آباد نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہاس کی بہن کی شادی عزیز علی ولد انیس علی اعوان ساکن ڈھوک فتح سے ہوئی جس نے میری بہن عاصمہ بی بی کو طلاق دے دی میں اپنے بھائی وقاص اور دوست سرفراز احمد ولد محمد امتیاز کے ہمراہ سوزوکی میں سامان لوڈ کرنے گئے تو میرا سابقہ بہنوئی عزیز علی ، اس کا بھائی یاسر دونوں مسلح چھری آ گئے اور مجھ پر حملہ کر دیا دونوں نے مجھے چھریاں مار کر زخمی کیا اور ان کا والد انیس علی بھی جو مسلح پسٹل تھا اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں پولیس نے ڈاکٹری رپورٹ پر زیر دفعہ 337-F(2) ، 337-F(1) ، 337-A/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔