اٹک: زمین کے تنازعہ پر 4 باپ بیٹو ں نے داماد اور سسر کو ڈنڈوں کے وار کر کے زخمی کر دیا مقدمہ درج

منگل 5 جون 2018 21:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) زمین کے تنازعہ پر 4 باپ بیٹو ں نے داماد اور سسر کو ڈنڈوں کے وار کر کے زخمی کر دیا مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق نواب خان ولد محمد خان راجپوت ساکن محلہ زیارت اخلاص نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس نے محلہ زیارت اخلاص سے بنارس خان ولد خان ملک اعوان کے گھر سے شادی کی ہوئی ہے وہ اپنے سسر کے گھر میں تھا کہ الطاف ولد لعل خان مسلح کلا ، اس کے بیٹے شیراز خان مسلح ڈنڈا ، دوسرا بیٹا نیاز خان مسلح ڈنڈا اپنے ٹریکٹر پر ہماری زمینوں پر ہل چلانا شروع کر دیا منع کرنے پر الطاف خان نے اپنے بیٹے نیاز خان کو ہل چلانے سے روک کر کہا کہ پہلے اس کو ہل چلانے سے روکنے کا مزہ چکھاتے ہیں تینوں باپ بیٹوں نے مجھے للکارا اور اسی اثناء میں اس کا تیسرا بیٹا اعجاز خان بھی آ گیا اور ان چاروں نے مجھے ڈنڈوں کے وار کر کے زخمی کر دیا میری چیخ و پکار پر میرے سسر بنارس خان آ گئے اسے بھی انہوں نے ڈنڈوں کے وار کر کے زخمی کیا میری بیوی اور محلہ کے لوگوں نے ہمیں بڑی مشکل سے چھڑایا پولیس نے ڈاکٹری رپورٹ پر زیر دفعہ 337-A(III) ، 337-A/34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔