اٹک،سابقہ لڑائی جھگڑے کی بنیاد پر مخالفین نے کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کر دیا

منگل 5 جون 2018 21:30

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) سابقہ لڑائی جھگڑے کی بنیاد پر مخالفین نے کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کر دیا ، تفصیلات کے مطابق صفدر علی ولد بنارس خان اعوان ساکن میانوالہ نے تھانہ پنڈی گھیب میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ زمینداری کرتا ہے اور اپنے سالے محمد صفدر ولد سلطان خان اعوان کے ہمراہ جانور چرانے کیلئے اپنے گھر سے دور تھا کہ میرا سالہ محمد صفدر اپنے جانور لے کر واپس جا رہا تھا اسی اثناء میں سامنے سروٹوں میں چھپا ہوا حبیب خان ولد بنارس خان اعوان مسلح کلہاڑی للکارتے ہوئے آیا اور محمد صفدر پر کلہاڑی سے وار کیا جس سے وہ گر گیا اور وہ پہ در پہ کلہاڑی سے وار کرتا رہا مجھ دیکھ کر مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا وجہ عناد سابقہ لڑائی جھگڑا ہے پولیس نے زیر دفعہ 337-A ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :