گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس رہنمائوں کی نگران وزیراعلیٰ سے ملاقات

جی ڈی اے والے نگراں حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو شکست سامنے نظر آرہی ہے،عاجز دھامراہ

منگل 5 جون 2018 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان کا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے )کے رہنماؤں کی نگراں وزیراعلیٰ سے ملاقات پر ردعمل،ترجمان پی پی سندھ عاجز دھامراہ نے کہا ہے کہ جی ڈی اے والے نگراں حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو شکست سامنے نظر آرہی ہے، جی ڈی اے میں سابق وزرائے اعلیٰ اور وفاقی و صوبائی وزرائ نے اپنے دور حکومت میں سندھ کے عوام کو کچھ نہیں دیا، اب وہ کس منہ سے سندھ کے عوام سے ووٹ مانگیں اس لیے وہ بائیکاٹ کی دھمکیاں دے رہے ہیں،جی ڈی اے کے نواز حکومت میں شامل دو وفاقی وزرائ ہی سندھ کے عوام کو بتائیں کہ انہوں نے کیا کام کیے، عاجز دھامراہ نے کہا کہ ۔

(جاری ہے)

ان وزرائ نے صرف ایک کام کیا،انہوں نے ایوان کے اندر اور باہر خوب نیندیں کی، ۔ سندھ کا عوام پیپلزپارٹی کو اس کی کارکردگی کے بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں اور اس الیکشن میں بھی کامیاب کریں گے، ۔جی ڈی اے والے سندھ کے عوام کو جھوٹ اور الزامات سے بیوقوف نہیں بنا سکتے،انہوں۔نے کہا۔کہ ۔نگراں وزیراعلیٰ جی ڈی اے رہنماؤں کی دھمکیوں میں نہ آئیں اور شفاف اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :