نیگلیریا سے متاثرہ طالبہ کی ہلاکت، چیف سیکرٹری سندھ نے سیکرٹر ی صحت سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 5 جون 2018 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے نیگلیریا سے متاثرہ طالبہ کی مبینہ ہلاکت پر سیکریٹری صحت سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے چیف سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ دماغ کے خلیوں کو کھا جانے والی اس بیماری کے تدارک کے لئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں اور اسپتالوں میں علاج معالجہ کی خصوصی سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :