Live Updates

شیخ رشید احمد نے عام انتخابات 2018میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرئنگ آفیسرکے پاس جمع کرا دیئے

قلم دوات کے نشان سے حلقہ این اے 62 ، 60سے الیکشن لڑیں گے ،ْ عمران خان کے ساتھ مل کر تاریخی کامیابی حاصل کریں گے ،ْ گفتگو

منگل 5 جون 2018 21:10

ْراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے عام انتخابات 2018میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرئنگ آفیسرکے پاس جمع کرا دیئے ، وہ قلم دوات کے نشان سے حلقہ این اے 62 ، 60سے الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے،شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر تاریخی کامیابی حاصل کریں گے، راولپنڈی میں گرمی بھی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی ہے اتنی گرمی میں چار چار گھنٹے قطار میں کھڑے ہونا ایک عام آدمی کے بس کی بات نہیں ،اتنی گرمی میں خواتین ووٹ کیسے کاسٹ کریں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات