فیصل مسجد میں 700 افراد اعتکاف بیٹھ گئے

منگل جون 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام فیصل مسجد میں 700 افراد منگل کے روز اعتکاف بیٹھ گئے ۔

(جاری ہے)

اکیڈمی نے گزشتہ ماہ اعتکاف کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں جس کے بعد 700 افراد کو منگل کے روز اپنے سامان کے ساتھ مسجد پہنچنے کا کہا گیاتھا جہاں ان کو خصوصی شناختی کارڈ اور مختص جگہیں دے دی گئیں ،ْ دعوہ اکیڈمی آخری عشرے میں معتکفین کے لیے قیام الیل اور خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کرتی ہے۔