پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے 10 غریب ہندو خاندانوں کو بچیوں کی شادی کے لیے مالی امداد کی گئی

منگل جون 21:10

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے 10 غریب ہندو خاندانوں کو بچیوں کی شادی کے لیے مالی امداد کی گئی۔ پاکستان ہندو کونسل کے ایڈوائزر راجیش کمار ہرداسانی نے مستحقین کو چیک تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہندو کاونسل کے ایڈوائزر نوجوان اقلیتی رہنما راجیش کمار ہرداسانی نے سانگھڑ ، کنڈیاری ، پیرومل اور رکن برڑا کے 10 مستحق خاندانوں کو بچیوں کے شادی کے لیے 30 ، 30 ہزار روپے کے مالی مدد کے چیک تقسیم کیے ۔

اس موقع پر راجیش کمار ہرداسانی نے کہا کہ پاکستان ہندو کائونسل کی جانب سے سندہ اور پاکستان کے مستحق خاندانوں کی مالی مدد کی جاتی ہے۔ اجتماعی شادیاں ، روزگار کے لیے سلائی مشین کی تقسیم اور مذہبی تہواروں کے مواقع پر بھی مستحقین کی مدد کی جاتی ہے۔ سانگھڑ کے 10 خاندانوں کو 30 ، 30 ہزار کے چیک تقسیم کیے تاکہ وہ اپنے بچیوں کی شادیاں کراسکیں۔

متعلقہ عنوان :