جھڈو کے سینکڑوں آبادگاروں کا بگی مائینر میں پانی کی کمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

مین شاہرہ پر دس گھنٹے تک دھرنا دیا گیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ آبادگار شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں سڑک پر بیٹھے رہے

منگل 5 جون 2018 21:10

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) جھڈو کے سینکڑوں آبادگاروں کا بگی مائینر میں پانی کی کمی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ مین شاہرہ پر دس گھنٹے تک دھرنا دیا گیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ آبادگار شدید گرمی اور تپتی دھوپ میں سڑک پر بیٹھے رہے مگر کسی بھی افسر نے آبادگاروں کے دھرنے کو اہمیت نہ دی۔ جھڈو کی ہزاروں ایکڑ زمین کو سیراب کرنے والی جمڑائو بگی مائینر میں چار مہینوں سے مسلسل پانی نہیں آرہا جس کی وجہ سے جھڈو تعلقہ کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ، فصلیں کاشت ہی نہیں ہوسکیں۔

آبادگاراب فاکہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بگی مائینر میں پانی کی کمی کے خلاف جھڈو کے آبادگاروں نے جلیل انڑ ، ایاز کھوسہ ، سائیں بخش جمالی ،جانی کمبوہ ، عبداللہ کھوسہ سمیت دیگر کی سربراہی میں احتجاج کیا اور مین شاہرہ پر دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

آبادگاروں نے اس موقع پر کہا کہ بگی مائینر میںپانی کی کمی ایک سازش کے تحت ہے۔ جب نارا کینال میںپانی موجود ہے اور جمڑائو نہر کے شروعاتی زمیندا روں کی مکمل طور پر پانی فراہم کیا جارہا ہے ہے تو ہمیںکیوں نظر انداز کیا جارہا ہے۔

ایاز کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت پانی کی کمی کی زمہ دار ہے کیونکہ ان کے آشرباد سے پوسٹوں پر موجود افسران صرف رشوت اور کرپشن میں ملوث ہیں۔ انہیں عوام کے مسائل سے کوئی بھی دلچسپی نہیں ہے۔ آبادگاروں نے کہا کہ ہم نے مجبوری کے تحت احتجاج کا رستہ اختیار کیا ہے لیکن احتجاجی دھرنے اور بھوک ہڑتال سے بھی راشی افسران کو کوئی فرق نہیںپڑتا لیکن ہم نے بھی عہد کیا ہے کہ جب تک بگی مائینر میں پانی بحال نہیں ہوتا ہم احتجاجی تحریک جاری رکھیںگے ۔