Live Updates

سکھر میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع،دوسرے روزبھی پچاس سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

منگل 5 جون 2018 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) سکھر میں کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا سلسلہ شروع،دوسرے روزبھی پچاس سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی 25جولائی کو ہونے والیعام انتخابات کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں اور امیدواروں کی جانب سے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرانے کے دوسرے روز بھی سکھر کی دو قومی اسمبلی کی نشستوں این اے 206اور این اے 207 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے چار حلقوں پی ایس 22,پی ایس 23پی ایس 24اور پی ایس 25 سے حصہ لینے کے لیے پچاسسے زائد امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں اور کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کا سلسلہ چار جون سے 8جون تک صبح 8بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گا پہلے دن بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ان کے رشتیداروں دوستوں اور وکلاء نے وصول کیے جن میں پاکستان پیپلزپارٹی, تحریک انصاف, جے یوآئی, جماعت اسلامی, پیپلزپارٹی ش ب', مسلم لیگ ن, مسلم لیگ فنکشنل, ودیگر جماعتوں کے علاوہ آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے افراد شامل ہیں جن اہم شخصیات نے اپنے ساتھیوں کی معرفت کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات