ناصر جمشید کے کیس میں محمد نواز پی سی بی کی جانب سے بطور گواہ ٹریبیونل کے سامنے پیش

منگل جون 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سہولت کاری کے ملزم ناصر جمشید کے کیس میں محمد نواز پی سی بی کی جانب سے بطور گواہ ٹریبیونل کے سامنے پیش ہو گئے۔

(جاری ہے)

نواز نے ٹریبیونل کو بتایا کہ بکی نے رابطہ کیا تھا اور فکسنگ کی پیشکش تھی جس پر میں نے آلہ کار بننے سے انکار کر دیا تھا۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بتایا کہ بدھ کو ہونے والی اگلی سماعت میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے نمائندے بطور گواہ پیش ہوں گے۔دوسری جانب ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے کہا کہ کیس میں کوئی جان نہیں، ناصر جمشید نے کوئی حکم عدولی کی ہے جس کی سزا بھگت رہے ہیں۔